ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیش ریڈی کی پھانسی پر ہائی کورٹ کی روک

امیش ریڈی کی پھانسی پر ہائی کورٹ کی روک

Fri, 21 Oct 2016 15:01:58    S.O. News Service

بنگلورو،20؍اکتوبر(ایس او نیوز) سنسنی خیز نفسیاتی ملزم جس پر متعدد خواتین کے ساتھ زنا بالجبر اور قتل کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں اور نچلی عدالت نے اسے سزائے موت تجویز کی تھی آج ریاستی ہائی کورٹ نے اس مجرم کی سزائے موت پر روک لگادی۔ امیش ریڈی نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی دائر کی تھی کہ اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا جائے ۔ہائی کورٹ نے اس عرضی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا، تاہم ایک دو دن میں امیش ریڈی کو ہونے والی پھانسی پر ایک ہفتے کیلئے روک لگادی۔ امیش ریڈی پر 28فروری 1998 کو جئے شری نامی خاتون کے ساتھ زنا بالجبر اور اس کے قتل کا الزام ثابت ہوا، جس کے بعد عدالت نے اسے سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا۔ ریڈی نے پھانسی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی ۔آج چیف جسٹس ایس کے مکھرجی اور جسٹس بودی ہال پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے اس عرضی کی سماعت کی ۔ امیش ریڈی کی طرف سے سینئر وکیل روی ورما کمار نے پیروی کی اور کہاکہ امیش ریڈی نے اب تک 18سال 6ماہ کی سزامکمل کرلی ہے۔ امیش ریڈی پر جئے شری کا ہی نہیں ،بلکہ اور بھی بہت سارے معاملات درج ہیں۔ ریڈی نے خود اعتراف کیا کہ اس نے 18 قتل کئے ہیں۔ 9 قتل کے معاملات میں اسے سزا ہوچکی ہے۔


Share: